بیجنگ: چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) سدرن تھیٹر کمانڈ کے بحری بیڑے نے بحیرہ جنوبی چین میں حربی تیاریوں کے سلسلے میں پیر سے منگل تک گشت کیا۔
پی ایل اے سدرن تھیٹر کمانڈ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یہ گشت سالانہ فوجی مشقوں کے انتظامات کے تحت کیا گیا۔
بیان کے مطابق، جنگی تیاریوں کے حوالے سے اس گشت کا مقصد خطے میں امن اور استحکام کو محفوظ رکھنے لیے مشترکہ جنگی صلاحیتوں کو مضبوط بناناتھا ۔
گزشتہ جمعہ کو جاری ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق، بحیرہ جنوبی چین میں فوجی اور سویلین دونوں اقسام کے جہازوں کے لیے جہازرانی اور اوور فلائٹ کی آزادی کو یقینی بنایاگیا ہے۔
