چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے کردار ادا کریں۔(شِنہوا)
تیانجن(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے کردار ادا کریں۔
پیر کے روز ایس سی او پلس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی نے ایس سی او کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ غیر جانبداری، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو ہدف نہ بنانے کے اصولوں پر کاربند رہیں۔
شی نے کہا کہ ہمیں مختلف خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی کوششوں کو یکجا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او کو اس غیر یقینی دنیا میں استحکام کی ایک طاقت بنے رہنا چاہیے۔
