پیر, ستمبر 1, 2025
تازہ ترین’’ ایس سی او تھیانجن سمٹ ‘‘ کا مقام 100 فیصد ماحول...

’’ ایس سی او تھیانجن سمٹ ‘‘ کا مقام 100 فیصد ماحول دوست  توانائی سے روشن ہوگا

اسٹیٹ گرڈ  تھیانجن الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق ’’شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ 2025‘‘ کے اجلاس کا مقام تمام تقریب کے دوران  مکمل طور پر ماحول دوست بجلی سے روشن کیا جائے گا۔ یہ اقدام 320 ٹن کوئلہ بچانے اور 800 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے مترادف ہے۔

رواں برس کے اجلاس میں بجلی کی فراہمی کے لئے جدت پر مبنی ایک جامع کمانڈ پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے بجلی کی فراہمی  کے پورے نظام کی بروقت  نگرانی ممکن ہو گی۔ کسی خرابی کی صورت میں یہ پلیٹ فارم خودکار اطلاع دیتا اور فوری حل میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس طرح مجموعی معائنہ کارکردگی میں تقریباً 65 فیصد اضافہ کی توقع ہے۔

تھیانجن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ایس سی او سمٹ 2025 کے تھیانجن میں انعقاد کی تیاریاں مکمل

کانفرنس ہال ماحول دوست توانائی سے مکمل طور پر روشن ہو گا

اقدام سے 320 ٹن کوئلے کی بچت، 800 ٹن کاربن اخراج میں کمی ہو گی

 بجلی فراہمی کا جدت پر مبنی جامع کمانڈ پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے

الیکٹرک سپلائی کمپنی بجلی کے نظام کی مسلسل نگرانی کرے گی

خرابی کی صورت میں خودکار اطلاع اور فوری کارروائی کی سہولت بھی موجود

مجموعی معائنہ کارکردگی میں تقریباً 65 فیصد اضافہ متوقع ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!