چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے شہر تیانجن میں ’’ایس سی او پلس‘‘ اجلاس سے خطاب کیا-(شِنہوا)
تیانجن(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے تیانجن میں "شنگھائی تعاون تنظیم پلس” اجلاس میں عالمی نظم و نسق اقدام پیش کردیا۔
شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ممالک کے ساتھ مل کر ایک زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی نظم ونسق کے نظام کے لئے کام کرنے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی جانب پیش قدمی کا منتظر ہوں۔
انہوں نے عالمی نظم و نسق اقدام کےلئے 5 اصول اجاگر کئے۔
پہلا اصول کہ ہمیں خود مختار برابری پر کاربند رہنا چاہیے۔ دوسرا، بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ تیسرا، کثیرجہتی نظام کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ چوتھا، عوام پر مبنی نقطہ نظر اپنانا چاہیے۔ پانچواں اصول یہ کہ عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔
