پیر, ستمبر 1, 2025
تازہ ترینچین رواں سال ایس سی او رکن ممالک کو 2 ارب یوآن...

چین رواں سال ایس سی او رکن ممالک کو 2 ارب یوآن کی گرانٹ دے گا،چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے اور تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ اور مختلف ممالک کی ترقی کو فروغ دینے کی مزید بڑی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے-(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ چین رواں سال کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کو 2 ارب یوآن (تقریباً 28 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر) کی گرانٹ فراہم کرے گا۔

چینی صدر نے یہ بات بندرگاہی شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین آئندہ تین سالوں کے دوران ایس سی او انٹربینک کنسورشیم کے رکن بینکوں کو 10 ارب یوآن کے اضافی قرضے بھی فراہم کرے گا۔

شی جن پھنگ کے مطابق ایس سی او رکن ممالک میں چین کی سرمایہ کاری 84 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے اور چین کی ان ممالک کے ساتھ سالانہ دوطرفہ تجارت 500 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!