پیر, ستمبر 1, 2025
انٹرٹینمنٹنان جِنگ قتل عام پر چینی فلم کے ذریعے تاریخ اور امن...

نان جِنگ قتل عام پر چینی فلم کے ذریعے تاریخ اور امن کا پیغام اجاگر

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چھاؤ یانگ کے سینما میں ایک لڑکا فلم ’’ڈیڈ ٹو رائٹس‘‘ کا پوسٹر دیکھ رہا ہے-(شِنہوا)

دارالسلام(شِنہوا)1937 کے نان جِنگ قتل عام کی عکاسی کرنے والی نئی ریلیز ہونے والی چینی فلم "ڈیڈ ٹو رائٹس” تنزانیہ کے بندرگاہی شہر دارالسلام میں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ فلم نے بیرون ملک مقیم چینی باشندوں سمیت ناظرین کو انتہائی متاثر کیا اور فلم کے ذریعے تاریخ کو محفوظ رکھنے اور امن کو فروغ دینے کے کردار کو اجاگر کیا۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی مظالم کے مصدقہ تصویری شواہد پر مبنی یہ فلم ان چینی شہریوں کی کہانی بیان کرتی ہے جو 1937 میں جاپانی جارحیت کے دوران چینی شہر نان جِنگ پر ظالمانہ قبضے کے دوران ایک فوٹوگرافی سٹوڈیو میں پناہ لیتے ہیں۔

تنزانیہ میں چین کی سفیر چھن منگ جیان نے کہا کہ اس فلم کی نمائش جنگ کے مظالم کی یاد دہانی اور امن کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ اس فلم کو دیکھنے کے بعد کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ ہمیں تاریخ سے سیکھنے، دوسری جنگ عظیم کے نتائج کی حفاظت کرنے اور تمام اقوام کے لئے امن کو برقرار رکھنے کی یاد دلاتی ہے۔

سال 2025 میں چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ  تنزانیہ سمیت افریقہ کے سپاہیوں نے بھی اس عالمی تنازع کے دوران قربانیاں دیں جو کہ تمام اقوام کی مشترکہ تاریخ کا حصہ ہے۔

تنزانیہ فلم بورڈ کے ایگزیکٹو سیکرٹری گیروس کاسیگا نے بھی اس جذبے کی تائید کی اور اس بات پر زور دیا کہ فلم پوشیدہ کہانیوں کو بیان کرنے، باہمی سمجھ بوجھ پیدا کرنے اور عوامی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!