افغانستان کے صوبے کنڑ کے ایک ہسپتال میں زلزلے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ (شِنہوا)
کابل(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی حصے میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے، ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن آف افغانستان (آر ٹی اے) نے پیر کے روز بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں دور دراز علاقوں میں محدود مواصلاتی سہولیات کے ساتھ امدادی سرگرمیوں اور نقصان کا مکمل اندازہ لگانے میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں کیونکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقے میں 31 اگست کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیاجس کا مرکز زمین میں 8 کلومیٹر کی گہرائی میں اور سطح سے 27 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
