پیر, ستمبر 1, 2025
پاکستاندریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، ساہیوال بھی لپیٹ میں آگیا،...

دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، ساہیوال بھی لپیٹ میں آگیا، تعلیمی ادارے بند

ساہیوال: دریائے راوی میں شدید سیلاب نے ساہیوال کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال میں سیلابی پانی متعدد علاقوں میں داخل ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

سیلاب کی شدت کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 74سکول مزید 7روز کیلئے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سکول بند کر کے ان میں متاثرہ افراد کو مدد فراہمی کیلئے ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے واضح کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے باقی تمام سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!