لاہور: رہنماء پی ٹی آئی یاسمین راشد نے 9مئی کے تین مقدمات میں سزائوں کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، لہٰذا لاہور ہائی کورٹ تینوں مقدمات میں سزا کالعدم قرار دے، نیز عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ اے ٹی سی نے تینوں مقدمات میں یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔
