جمعرات, ستمبر 4, 2025
پاکستانچلاس، گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹوں...

چلاس، گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹوں سمیت 3 افراد زخمی

چلاس: گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس تھور کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2پائلٹوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث چلاس تھور کے مقام پر کریش ہوا ہے۔

فیض اللہ فراق نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 2پائلٹ اور 3ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے، ہیلی کاپٹر سے آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان اسکائوٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!