شارجہ: یو اے ای حکام نے مخالف ٹیم کے خلاف نعرے یا اشارے کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین اپنی ٹیم کی حمایت کریں، مخالف ٹیم کے شائقین کے قریب جا کر نعرے یا نامناسب اشارے کرنے سے بھی پرہیز کریں۔
یو اے ای حکام کی جانب سے شارجہ میں جاری سہ ملکی سیریز میں شائقین کے لیے جاری نئے پروٹوکول میں کہا گیا ہے کہ شائقین اپنی نشستوں پر رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے سے گریز کریں، کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بے نظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔
