بدھ, ستمبر 3, 2025
پاکستانملک کے 99 مخصوص اضلاع میں مرحلہ وار پولیو مہم شروع، 2.8...

ملک کے 99 مخصوص اضلاع میں مرحلہ وار پولیو مہم شروع، 2.8 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد: ملک کے 99 مخصوص اضلاع میں مرحلہ وار پولیو مہم شروع ہوگئی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر حکام کے مطابق مہم میں 2کروڑ 80لاکھ سے زائد بچوں کو 2لاکھ 40ہزار سے زائد ورکرز پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق پنجاب کے 7مخصوص اضلاع میں 41لاکھ سے زائد بچوں، سندھ کے 25مخصوص اضلاع میں 89 لاکھ سے زائد بچوں، بلوچستان کے 26 مخصوص اضلاع میں 21لاکھ سے زائد بچوں جبکہ خیبرپختونخوا کے 27مخصوص اضلاع میں 57 لاکھ سے زائد بچوں تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 15ستمبر سے ہوگا جبکہ پنجاب کے9اضلاع میں سیلاب کے پیش نظر پولیو مہم موخر کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 2-2اضلاع میں بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی جبکہ اسلام آباد میں 4لاکھ 50ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

حکام نے والدین سے بچوںکو عمر بھرکی معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!