اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقی افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔
