پیر, ستمبر 1, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچینی صدر کی شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی اور تعاون میں انقلابی...

چینی صدر کی شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی اور تعاون میں انقلابی اور تاریخی کامیابیوں کی تعریف

چینی صدر شی جن پھنگ چین کے شمالی شہر تیانجن کے می جیانگ کنونشن اور نمائش سنٹر میں بین الاقوامی مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک نے تنظیم کی ترقی اور باہمی تعاون میں انقلابی اور تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

چینی صدر نے یہ بات پیر کے روز چین کے شمالی تیانجن بلدیہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی حاصل کردہ کئی اہم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے  شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم وہ پہلے ممالک تھے جنہوں نے اپنے سرحدی علاقوں میں عسکری اعتماد سازی کا نظام قائم کیا اور یوں اپنی وسیع سرحدوں کو دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کے رشتے میں بدل دیا۔

ہم نے سب سے پہلے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی تین قوتوں کے خلاف کثیرجہتی اقدامات کئے اور سب سے پہلے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا آغاز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم وہ پہلے ممالک تھے جنہوں نے طویل مدتی حسنِ ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے اور دیرپا دوستی قائم کرنے اور دشمنی سے گریز کرنے کے عزم کا اعلان کیا۔

چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ رکن ممالک وہ پہلے ملک تھے جنہوں نے عالمی نظم ونسق کا ایسا نظریہ پیش کیا جو وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور اجتماعی فائدے پر مبنی ہو تاکہ حقیقی کثیرجہتی نظام کو عملی شکل دی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!