منگل, ستمبر 2, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں اسرائیل کا حملہ، خاتون صحافی اسلام موحارب عابد شہید

غزہ میں اسرائیل کا حملہ، خاتون صحافی اسلام موحارب عابد شہید

غزہ: غزہ میں اسرائیلی حملے میں خاتون صحافی اسلام موحارب عابد شہید ہو گئی، خاتون صحافی اسلام موحارب عابد فلسطین کے القدس الیوم سیٹلائٹ چینل کے لیے کام کرتی تھیں۔

ایک بیان میں حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی صحافیوں کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنانے اور شہید کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے النصر اسپتال پر حملے میں 5 صحافی شہید ہوئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تعداد 278 ہوگئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!