ہفتہ, اگست 2, 2025
تازہ ترینچین کافلسطینی اتھارٹی کے حکام پر امریکی پابندیوں پر اظہار افسوس

چین کافلسطینی اتھارٹی کے حکام پر امریکی پابندیوں پر اظہار افسوس

غزہ کے وسطی علاقے میں واقع نصیرات مہاجر بستی پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تباہ شدہ رہائشی عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہا ہے کہ چین کو امریکہ کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کے حکام اور فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے ممبران پر پابندیاں عائد کرنے پر افسوس ہوا ہے۔

ترجمان گوجیاکن نے جمعہ کے روز اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام مایوس کن اور ناقابل فہم ہے جس میں امن کو فروغ دینے کی بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کا بنیادی مسئلہ ہے جو بین الاقوامی انصاف اور عدل کا متقاضی ہے۔ اس وقت مسئلہ فلسطین تاریخ کے اہم موڑ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری خصوصاً امریکہ کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ دکھانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کو موثر طور پر نافذ کرنا چاہیے اور مسئلہ فلسطین کے مناسب حل کو فروغ دینے کے لئے فعال کوششیں کرنی چاہیے نہ کہ اس کے برعکس چلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چین فلسطینی عوام کے قانونی قومی حقوق کی بحالی اور غزہ و مغربی کنارے سمیت تمام فلسطینی علاقوں کے موثر انتظام کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستوں پر مبنی جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کی حمایت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!