چین کے مشرقی شہر شنگھائی کی بندرگاہ پر یانگ شان پورٹ کا فضائی منظر-(شِنہوا)
شنگھائی (شِنہوا)چین کی مشرقی شنگھائی بلدیہ میں واقع یانگ شان بندرگاہ ملک کی پہلی بندرگاہ بن گئی ہے جہاں مائع قدرتی گیس (ایل این جی)، گرین میتھانول، بائیوفیولز اور انتہائی کم سلفر والا ایندھن فراہم کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔
مقامی حکام کے مطابق حال ہی میں تیل بھروانے والے بحری جہاز چھی ہونگ-9 نے بندرگاہ پر کوسکو پرائیڈ نامی بحری جہاز کو 875 ٹن بہت کم سلفر والے ملکی ایندھن کی فراہمی کا عمل انجام دیا۔
بندرگاہ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب کسی بین الاقوامی جہاز کو چین میں بہت کم سلفر والا ایندھن جہاز کے ذریعے فراہم کیا گیا۔
بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے مطابق یکم مئی 2025 سے مخصوص بین الاقوامی سمندری حدود میں سفر کرنے والے جہازوں کے لئے ایندھن میں سلفر کی مقدار کی حد 0.5 فیصد سے کم کر کے 0.1 فیصد کر دی گئی ہے۔
یانگ شان بندرگاہ پر فراہم کیا گیا بہت کم سلفر والا ایندھن آئل "پیٹرو چائنہ ہوابے پیٹروکیمیکل کمپنی” نے مقامی سطح پر تیار کیاتھا۔
