چین کے اعلیٰ معاشی منصوبہ ساز ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے اشیائے صرف تبادلہ پروگرام کی معاونت کے لئے اکتوبر میں مزید 69 ارب یوآن (تقریباً 9.65 ارب امریکی ڈالر) کی رقم الٹرا-لانگ خصوصی مالیاتی بانڈز کی صورت میں مختص کی جائے گی۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ معاشی منصوبہ ساز ادارے نے اعلان کیا کہ ملک کے اشیائے صرف تبادلہ پروگرام کی معاونت کے لئے اکتوبر میں مزید 69 ارب یوآن (تقریباً 9.65 ارب امریکی ڈالر) کی رقم الٹرا-لانگ خصوصی مالیاتی بانڈز کی صورت میں مختص کی جائے گی۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے عہدیدار جیانگ یی کے مطابق یہ اس سال کی چوتھی اور آخری قسط ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اس سے قبل اتنی ہی مالیت کی تیسری قسط پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔
وزارت خزانہ اور این ڈی آر سی نے اس سال مجموعی طور پر 300 ارب یوآن کی رقم اشیائے صرف تبادلہ پروگرام کے لئے مختص کی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پرانے سامان کے بدلے نئے سامان کی خریداری کو فروغ دینا ہے۔
این ڈی آر سی کے ایک اور عہدیدار ژو چھن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سال کے پہلے 6 ماہ میں چین کی معیشت نے مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا اور ملکی طلب نے جی ڈی پی کی شرح نمو میں 68.8 فیصد حصہ ڈالا جو معاشی توسیع کی اہم محرک قوت بنی رہی۔
ژو نے کہا کہ این ڈی آر سی آئندہ کے لئے روزگار اور معیشت کے استحکام کے متعدد اقدامات متعارف کروانے اور ان پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔
