ہفتہ, اگست 2, 2025
انٹرٹینمنٹچینی ویڈیو گیمز مارکیٹ کی آمدن میں 14فیصد اضافہ

چینی ویڈیو گیمز مارکیٹ کی آمدن میں 14فیصد اضافہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ڈیجیٹل مواد اور تخلیق کاروں کے لئے ’بی لی بی لی‘ عالمی کنونشن 2025 میں ایک سٹال پر "ووچھانگ، فالن فیدرز” پیش کیاجا رہاہے-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی میں جاری چائنہ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کانفرنس (سی ڈی ای سی) سربراہ فورم  کے مطابق چین کی ویڈیو گیمز مارکیٹ نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 168 ارب یوآن (تقریباً 23.5 ارب امریکی ڈالر) کی حقیقی فروخت آمدن حاصل کی  جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 14.08 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصے کے دوران چین میں ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کی تعداد تقریباً 67کروڑ 90 لاکھ  تک پہنچ گئی جبکہ چینی کمپنیوں کی جانب سے بیرون ملک تیار کردہ گیمز کی حقیقی فروخت آمدن 9.5 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.07 فیصد زیادہ ہے۔

کانفرنس کے دوران چین آڈیو-ویڈیو اور ڈیجیٹل پبلشنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چینی ویڈیو گیمز کے لئے سب سے بڑی غیر ملکی منڈی امریکہ ہے جہاں ان گیمز کی 31.96 فیصد فروخت ہوتی ہے۔ اس کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا کا نمبر آتا ہے۔

چین دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمز کی منڈی ہے جہاں 2024 میں مقامی فروخت آمدن 325 ارب یوآن سے تجاوز کرگئی تھی۔

ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور سیکرٹری جنرل آؤ ران نے کہاہے کہ چینی گیمنگ انڈسٹری اپنی گہری ثقافتی وراثت اور مسلسل تکنیکی جدت کے باعث عالمی سطح پر تیزی سے پہچان حاصل کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!