ہفتہ, اگست 2, 2025
تازہ ترینچین نے امریکی کمپنی این ویڈیا سے ایچ 20چپ میں سکیورٹی خدشات...

چین نے امریکی کمپنی این ویڈیا سے ایچ 20چپ میں سکیورٹی خدشات پر وضاحت مانگ لی

چین کے سائبر سپیس کے نگران ادارے نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیاکو چین کو فروخت کردہ ایچ 20 اے آئی چِپ میں سکیورٹی خدشات پر طلبی کا نوٹس جاری  کیاہے۔ کمپنی سے کہا گیا ہے کہ وہ ان خدشات پر وضاحت پیش کرے اور اس سلسلے میں متعلقہ ثبوت جمع کروائے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سائبر سپیس کے نگران ادارے نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کو چین کو فروخت کردہ اس کی ایچ 20 اے آئی چپ میں سکیورٹی خدشات کے سلسلے میں طلب کرلیا ہے۔

چین کی سائبر سپیس انتظامیہ (سی اے سی) کے مطابق کمپنی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کے بارے میں وضاحت پیش کرے اور اس حوالے سے ثبوت اور متعلقہ مواد فراہم  کرے۔ اس اقدام کا مقصد چین کے انٹرنیٹ، ڈیٹا سکیورٹی اور شخصی معلومات کے تحفظ سے متعلق قوانین کے تحت چینی صارفین کے سائبر سپیس اور ڈیٹا سکیورٹی کا تحفظ  کرناہے۔

حال ہی میں این ویڈیا کی مصنوعی ذہانت چپس پر سنگین سکیورٹی خدشات کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جبکہ بعض امریکی قانون سازوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک برآمد کی جانے والی جدید چپس میں ٹریکنگ اور پوزیشننگ کی خصوصیات شامل کی جائیں۔

سی اے سی کے بیان کے مطابق امریکی مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ این ویڈیا چپس کی ٹریکنگ اور پوزیشننگ اور ریموٹ شٹ ڈاؤن ٹیکنالوجی پختگی کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!