جمعہ, اگست 1, 2025
انٹرنیشنلغزہ، اسرائیل کی امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ، مزید 35 فلسطینی...

غزہ، اسرائیل کی امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ، مزید 35 فلسطینی شہید، 300 سے زائد زخمی

غزہ: اسرائیل کی شمالی غزہ میں انسانی امداد کے منتظر شہریوں پراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے امداد کے منتظر لوگوں پر گولیاں برسا دیں۔

واقعہ امدادی ٹرکوں کے داخلے کے مقام سے تقریبا تین کلومیٹر جنوب مغرب میں پیش آیا، جہاں سے روزانہ ضروری سامان غزہ میں پہنچایا جاتا ہے۔

اس افسوسناک واقعے سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے چار الگ الگ حملوں میں مزید 14 فلسطینیوں کو شہید کیا، جن میں سے تین حملے امدادی مراکز کے قریب کیے گئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!