واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد اس کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ واہ ! کینیڈا نے ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کی ریاستی حیثیت کی حمایت کر رہا ہے، اس سے ہمارے لیے ان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے کینیڈا کے فیصلے سے امریکا کے ساتھ جاری تجارتی معاہدے پر اثر پڑ سکتا ہے۔اوہ،کینیڈا!!!
