ہفتہ, اگست 2, 2025
انٹرنیشنلاقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں...

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے، کینیڈا کا اعلان

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کا ارادہ ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں ستمبر 2025 میں ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کارنی نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کی بگڑتی ہوئی حالت نے امن کے لیے مربوط بین الاقوامی اقدامات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔

مارک کارنی نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل-فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی امید کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے، جو ایک طویل عرصے سے کینیڈا کا ہدف رہا ہے اور جو ہماری آنکھوں کے سامنے ختم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کینیڈا اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے پہلے اپنا موقف بدلنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!