اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسانحہ سوات ،پیپلز پارٹی کا شفاف تحقیقات، علی امین کیخلاف اندراج مقدمہ...

سانحہ سوات ،پیپلز پارٹی کا شفاف تحقیقات، علی امین کیخلاف اندراج مقدمہ کا مطالبہ

ڈسکہ: پیپلز پارٹی نے سانحہ سوات کی شفاف تحقیقات ، وزیراعلی علی امین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، بروقت امدادی کارروائیوں سے قیمتی جانیں بچائی جاسکتی تھی۔

ذرائع کے مطابق منگل کو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈسکہ کا دورہ کیا اور سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا سوات سانحہ پر بیان افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، بروقت امدادی کارروائیوں سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا۔

اس موقع پر گورنر فیصل کنڈی نے وزیراعلی علی امین کیخلاف سانحہ سوات کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے جو صوبائی حکومت کی نالائقی کے باعث سے ضائع ہوئیں۔ انہوںنے کہا کہ متاثرہ خاندانوںکیساتھ کھڑے ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!