دوستی اور بین الثقافتی تبادلے کے فروغ کے لیے منعقد کی گئی چین-امریکہ طلبا فوٹوگرافی مہم 2025 "روشنی اور عکس کا پُل” کا اختتام منگل کے روز چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شینیانگ میں ہوا ہے۔
اس دورے کے دوران نارتھ ایسٹرن الینوائے یونیورسٹی اور شینیانگ سٹی یونیورسٹی کے طلبا نے نہ صرف شہر کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا ہے بلکہ کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی) صوفیہ ویجولیتا-تاکاکو بائیکن، طالبہ، نارتھ ایسٹرن الینوائے یونیورسٹی، امریکا
"میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ چینی تاریخ اوراس سے متعلقہ دیگر چیزوں کے بارے میں کچھ زیادہ جان سکوں۔ میں ان کی روزمرہ زندگی کو جاننا چاہتی ہوں، چاہے وہ شہری ہو یا دیہی علاقوں کی اور میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ کم از کم چینی زبان کے کچھ مزید الفاظ ضرور سیکھ سکوں۔”
ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی) الزبتھ فرنانڈا باکا گارشیا، طالبہ، نارتھ ایسٹرن الینوائے یونیورسٹی، امریکا
"مجھے ٹیلنٹ شو بہت پسند آیا ہے، خاص طور پر رقص اور گانے۔ ملبوسات کے رنگ اور خوبصورتی بہت اچھی لگی ہے۔ میں انہیں لباس کہوں گی۔ ان کی ہم آہنگی، تیاری اور مجموعی کارکردگی واقعی شاندار ہے۔”
ساوٴنڈ بائٹ 3 (انگریزی) ناتھن زیکری میتھیوز، فوٹوگرافی اسٹوڈیو کے سربراہ، کالج آف آرٹ، نارتھ ایسٹرن الینوائے یونیورسٹی، امریکا
"یہاں کے طلبہ اور اساتذہ بہت خوش اخلاق، علم رکھنے والے اور مہمان نواز ہیں۔ یہ ہمارے لیے کسی تحفے سے کم نہیں کہ آپ سب نے ہمیں اتنی محبت اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہا ہے۔”
شینیانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
آن سکرین ٹیکسٹ:
دوستی اور ثقافتی تبادلے کی چین، امریکہ طلبا فوٹوگرافی مہم 2025 کا اختتام شینیانگ میں ہوا
شینیانگ میں طلبا نے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا
امریکی اور چینی طلبا نے کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا
دونوں ممالک کے طلبا نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتیں دکھائیں
طلبا نےٹیلنٹ شو میں رقص اور گانے نے خصوصی دلچسپی حاصل کی
امریکی طلبا کو ملبوسات کے رنگ اور خوبصورتی نے سب کو متاثر کیا
امریکی طالبعلموں نےچینی زبان کے کچھ الفاظ سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا
مہمان طلبا نے چینی طلبہ و اساتذہ کی مہمان نوازی کو سراہا

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link