اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی نے عالمی سڑکوں پر انقلاب برپا کر دیا

چینی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی نے عالمی سڑکوں پر انقلاب برپا کر دیا

چینی خودکار ڈرائیونگ کمپنی ’وی رائیڈ‘ نے اُس وقت عالمی توجہ حاصل کی جب اس کی بغیر ڈرائیور گاڑیوں نے سعودی عرب کی سڑکوں پر رفتار پکڑ لی۔ یہ پیش رفت چینی خودکار گاڑیوں کے شعبے کی جانب سے دنیا بھر میں اپنی موجودگی بڑھانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ یو شوئے، ڈائریکٹر پی آر اینڈ مارکیٹنگ، وی رائیڈ

"اس وقت وی رائیڈ دنیا کے دس ممالک کے تیس شہروں میں خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی تحقیق، آزمائش، تعیناتی اور تجارتی سرگرمیاں چلا رہا ہے۔ مزید یہ کہ وی رائیڈ دنیا کی واحد ٹیکنالوجی کمپنی ہے جسے چین، امریکا، متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور فرانس سمیت پانچ ممالک میں خودکار ڈرائیونگ کے لائسنس حاصل ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال اور بغیر ڈرائیور مصنوعات کی بڑے پیمانے پر تعیناتی سے ہم نہ صرف حادثات میں کمی لا سکتے ہیں بلکہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے بھی قابل ہیں۔”

اگرچہ چینی کمپنیوں نے قابلِ ذکر پیش رفت کی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق خودکار ڈرائیونگ کا شعبہ ابھی تجارتی سطح پر ابتدائی مرحلے میں ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وو ژان چی، پروفیسر، جینان یونیورسٹی

"اس صنعت کو کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں غیر ملکی قوانین سے مطابقت، مقامی تکنیکی تقاضوں پر قابو پانا، سرحد پار ڈیٹا قوانین کی پاسداری اور عالمی بڑی کمپنیوں سے سخت مقابلہ شامل ہیں۔ چینی خودکار ڈرائیونگ صنعت ابھی عالمی سطح پر اپنی موجودگی کے ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی توسیع کے ذریعے یہ صنعت تیزی سے ٹیکنالوجی میں ترقی کرے گی، شراکت داری کو فروغ دے گی، معیار سازی میں حصہ لے گی، مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرے گی اور باہمی فائدے کی بنیاد پر نتائج حاصل کرے گی۔”

گوانگژو/ووہان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

آن سکرین ٹیکسٹ:

وی رائیڈ نے سعودی عرب کی سڑکوں پر بغیر ڈرائیور خودکار گاڑیاں چلانا شروع کر دیں

وی رائیڈ کے پاس چین، امریکا، متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور فرانس میں خودکار ڈرائیونگ کا لائسنس ہے

وی رائیڈ دنیا کے دس ممالک کے تیس شہروں میں خودکار ڈرائیونگ کی تحقیق اور تجارتی سرگرمیاں چلا رہی ہے

وی رائیڈ کی جانب سے خودکار ڈرائیونگ سے حادثات کم اور ٹریفک بہتر بنانے کا دعویٰ

چینی خودکار ڈرائیونگ صنعت ابھی عالمی تجارتی مرحلے کے ابتدائی مرحلے میں ہے

صنعت کو غیر ملکی قوانین، ڈیٹا تحفظ اور عالمی مقابلے جیسے چیلنجز درپیش

چینی خودکار ڈرائیونگ صنعت کو عالمی توسیع اور شراکت داری کے ذریعے ترقی کے لئےپر امید

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!