بیجنگ میں قائم غیر سرکاری تنظیم ’بیجنگ وَن ہارٹ سفیئر چیریٹی فاؤنڈیشن‘ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فلاحی اسپتال ’فاطمة الزہرا میڈیکل سینٹر‘ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مستحق افراد کو مشترکہ طور پر طبی امداد فراہم کی جائیں گی۔
اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب کے دوران دونوں اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستحق مریضوں کو مفت اور کم لاگت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور چین و پاکستان کے عوام کے درمیان روابط کو فروغ دیں گے۔
میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر محمد بہادر خان کا کہنا ہے کہ یہ شراکت داری انسانیت کی بے لوث خدمت کے مشترکہ مشن پر مبنی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): محمد بہادر خان، ڈائریکٹر، فاطمة الزہرا میڈیکل سینٹر
"اس اسپتال اور اس رضاکارانہ اشتراک کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہم ان چند غریب لوگوں کی مدد کر سکیں۔ ہمارا دروازہ سب کے لیے کھلا ہے اور ہم بہت معمولی چارجز لیتے ہیں۔ یہ بات ان کے لیے خوشی، سہولت اور سکون کا باعث بنتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری اسپتال کی خدمات کو وسعت دینے، طبی سہولیات کو بہتر بنانے اور عوام کے اعتماد کو بڑھانے میں مدد دے گی۔
"یہ صرف گنجائش بڑھانے کا معاملہ نہیں بلکہ امید پیدا کرنے، زندگیوں کو شفا دینے اور سب سے زیادہ پسماندہ طبقات کا اعتماد بحال کرنے کی بات ہے۔”
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ’بیجنگ وَن ہارٹ سفیئر چیریٹی فاؤنڈیشن‘ کے بانی چیو شو نے کہا کہ ان کی تنظیم اس شراکت کے ذریعے پاکستان میں چینی طبی مہارت اور وسائل لے کر آنا چاہتی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): چیو شو، بانی، بیجنگ وَن ہارٹ سفیئر چیریٹی فاؤنڈیشن
"اس منصوبے کے تحت ہم مفت طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ کچھ ایسے غریب مریض ہوتے ہیں جو بیماری کے باوجود علاج کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔ ہم ان کے علاج کے تمام اخراجات، بشمول ادویات، خود برداشت کرتے ہیں تاکہ وہ بروقت علاج حاصل کر سکیں۔ اس طرح ان کی بیماری سنجیدہ ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے۔”
یہ میڈیکل سینٹر طویل عرصے سے اسلام آباد اور گرد و نواح کی پسماندہ آبادی کو رعایتی نرخوں پر مختلف شعبہ جات جیسے امراضِ نسواں اور تشخیصی خدمات میں علاج فراہم کر رہا ہے۔
اسلام آباد سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آن اسکرین ٹیکسٹ:
بیجنگ کی وان ہارٹ سفیئر فاؤنڈیشن اور فاطمہ الزہرا میڈیکل سینٹر میں طبی اشتراک کا معاہدہ
اسلام آباد میں مستحق مریضوں کو مفت اور کم لاگت علاج کی فراہمی کا عزم
اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق اسپتال کا دروازہ سب مریضوں کے لیے کھلا ہے
معمولی چارجز لے کر غریب مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ محمد بہادر خان، ڈائریکٹر
چینی ادارے سے شراکت داری کا مقصد انسانیت کی خدمت اور اعتماد کی بحالی ہے۔ محمد بہادر خان، ڈائریکٹر
یہ صرف علاج نہیں بلکہ زندگیوں میں امید پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔ محمد بہادر خان، ڈائریکٹر
بیجنگ وان ہارٹ سفیئر فاؤنڈیشن پاکستان میں چینی طبی مہارت لانے کی خواہاں ہے
غریب مریضوں کا علاج، ادویات اور دیگر اخراجات فاؤنڈیشن خود برداشت کرے گی۔ چیو شو، بانی
بروقت علاج سے بیماری سنگین ہونے سے پہلے ہی قابو میں آ جاتی ہے۔ چیو شو، بانی
میڈیکل سینٹر برسوں سے اسلام آباد کی پسماندہ آبادی کو سستا علاج فراہم کر رہا ہے

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link