اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا مساوی قومی منڈی کی تعمیر اور سمندری معیشت...

چینی صدر کا مساوی قومی منڈی کی تعمیر اور سمندری معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ پر زور

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایک مساوی قومی منڈی کی تعمیر کو آگے بڑھانے اور سمندری معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایک مساوی قومی منڈی کی تعمیر کو آگے بڑھانے اور سمندری معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات منگل کے روز اپنی زیر صدارت مرکزی کمیشن برائے مالیات و اقتصادی امور کے اجلاس میں کہی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی نے اس بات پر زور دیا کہ مساوی قومی منڈی کی تعمیر ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے لازمی ہے۔ انہوں نے متعلقہ کام میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے مضبوط ربط اور تعاون پر زور دیا۔

شی نے زور دیا کہ چینی جدید یت کو آگے بڑھانے کے لئے سمندری معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا اور سمندری وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے طاقت حاصل کرنے کا ایک چینی راستہ بنانا ضروری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!