چین کی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) کی جاری کردہ تیان-وین 2 خلائی مشن کی لی گئی تصویر میں زمین کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) نے تیان وین-2 خلائی مشن کی جانب سے مدار میں لی گئی زمین اور چاند کی تصاویر جاری کردی ہیں۔
سی این ایس اے کے مطابق اس مشن پر نصب محدود دیکھنے کے حامل نیویگیشن سینسر نے حال ہی میں زمین اور چاند کی تصاویر حاصل کیں جو اس کی عمدہ عملی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔
جاری کردہ تصاویر میں وہ تصویر بھی شامل ہے جو تیان وین-2 نے اس وقت لی جب یہ زمین سے تقریباً 5 لاکھ 90 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ اسی طرح چاند کی بھی ایک نئی تصویر جاری کی گئی ہے جو اسی فاصلے سے حاصل کی گئی تھی۔ تصاویر زمین پر واپس بھیجے جانے کے بعد سائنسی ماہرین نے انہیں پراسیس کرکے تیار کیا۔
سی این ایس اے کے مطابق تیان وین-2 خلائی مشن 33 سے زائد دنوں سے مدار میں موجود ہے اور یہ اب زمین سے ایک کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر ہے اور اچھی حالت میں کام کر رہا ہے۔
چین نے چاند کے نمونے واپس لانے والا اپنا پہلا خلائی مشن تیان وین-2، 29 مئی کو خلا میں بھیجا تھا۔ اس کا مقصد سیارچوں کی تشکیل اور نظام شمسی کے ابتدائی دور کی تحقیق میں مدد فراہم کرنا ہے۔
