سینیگال کے شہر فاتیک میں ریجنل ہسپتال سینٹر آف فاتیک میں چین کے صوبہ فوجیان کے سان منگ نمبر 2 ہسپتال کے شعبہ چشم کے چیف فزیشن ژانگ کائی ہوا (دائیں) ایک مریض کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ڈاکار (شِنہوا) سینیگال میں چینی طبی ٹیم کے 20ویں گروپ نے حال ہی میں روایتی چینی ادویات(ٹی سی ایم) کی تربیت کا ایک پروگرام شروع کیا ہے جس میں 30 سے زیادہ مقامی صحت کارکنان اور میڈیکل طلبا نے حصہ لیا۔
ڈاکار کے فین نیشنل یونیورسٹی ہسپتال سینٹر میں منعقدہ اس تربیت میں 12 سیشنز شامل تھے جو ٹی سی ایم کے بنیادی نظریات، طبی پریکٹس اور حقیقی کیسز پر مبنی مظاہروں پر مشتمل تھے۔
مرکزی انسٹرکٹر زوانگ چھن نے شِنہوا کو بتایا کہ تربیت میں عملیت اور منظم ہونے دونوں پر زور دیا گیاجس کا مقصد نہ صرف چینی طبی ثقافت کا فروغ تھا بلکہ مقامی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کے مطابق ٹی سی ایم تکنیک کو فروغ دینا بھی تھا۔
چیخ انتا دیوپ یونیورسٹی آف ڈاکار کی فیکلٹی آف میڈیسن کے پروفیسر نگور سائیڈ ڈیاگنے نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے صرف تعلیمی تحقیق میں ٹی سی ایم کے بارے میں پڑھا تھا، اس تربیت نے مجھے اس کا براہ راست تجربہ فراہم کیا کہ ٹی سی ایم کا کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔
سینیگال کے شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک بحالی کے معالج فال آمیت نے تربیت میں شرکت کے لیے 6 گھنٹے کا سفر کیا۔
انہوں نے کہا کہ مستند ٹی سی ایم تکنیک کو سیکھنا ایک بہترین کوشش ہے،میں اس علم کو اپنے آبائی شہر واپس لے جانا چاہتا ہوں تاکہ مزید لوگ چینی ادویات کی حکمت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
