اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانجنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں، جنرل ساحر...

جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جنگ کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ گئے۔ جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔

سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے کہا کہ کہ جنوبی ایشیا میں بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں کشمیر حل طلب تنازع ہے، نظریاتی یا علاقائی اختلافات کو دبانے سے انہیں حل نہیں کیا جاسکتا۔

جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ ایشیا پیسیفک21 ویں صدی کا جیو پالیٹیکل کاک پٹ بن چکا ہے، کرائسس مینجمنٹ میکنزم آج بھی ادارہ جاتی سطح پر غیرمساوی ہے، جنوبی ایشیا کو ایشیا پیسیفک استحکام کی بات چیت سے الگ نہیں کرناچاہیے، عدم اعتماد کی فضا میں کوئی میکنزم کام نہیں کرتا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ صرف متنازع علاقے میں نہیں بلکہ پورے ہندوستان اور پورے پاکستان میں دونوں ممالک کے ڈیڑھ ارب لوگوں کو تجارت اور ترقی کی ضروریات ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہندوستانی پالیسز اور انتہا پسند سوچ کے مد نظر کرائسز مینجمنٹ میکانزم کے پاس شاید وقت نہیں بچے گا اور عالمی طاقتیں مداخلت کرپائیں گی نہ ہی اثر انداز ہوسکیں گی، وہ تباہی اورنقصان کو روکنے میں بہت دیر کرچکی ہوں گی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے  کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں نیوکلیئر تصادم کا خطرہ موجود ہے، جنوبی ایشیاکی سلامتی کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ پاکستان بھارت سے باعزت، برابری اور احترام پر مبنی مستقل امن کا خواہاں ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھارت کیجانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا کہا تنازع سے بچاؤ بحران کے بعد کی کوششوں سے بہتر ہے۔ پاکستان کے پانی کو روکنے یا موڑ نے کی کوشش قومی سلامتی کمیٹی کے مطابق جنگی اقدام تصور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی اصل جڑ مسئلہ کشمیر ہے،جسکاحل ناگزیر ہے۔ پاکستان مسلسل بھارت اورعالمی برادری سے باضابطہ مذاکراتی نظام کی بحالی کا مطالبہ کررہاہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان اصولوں پرمبنی ایساعالمی نظام چاہتا ہے جو خود مختاری اورضبط وتحمل پرقائم ہو، بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں اورعبادت گاہوں کونشانہ بنایا، برابری،اعتماد اور حساسیت کی پاسداری کے بغیر کوئی بحران مؤثر طور پر حل نہیں ہو سکتا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!