اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیراعظم کا غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے...

چینی نائب وزیراعظم کا غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور زرعی آفات کی روک تھام پر زور

چین کے نائب وزیر اعظم لیو گو ژونگ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع فانگ شان میں پانی کی نگرانی کے منصوبے کا معائنہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

ژینگ ژو(شِنہوا)چینی نائب وزیر اعظم لیو گو ژونگ نے غربت کے خاتمے کی مسلسل کوششوں اور موسم گرما کی اجناس کی بھرپور فصل کو یقینی بنانے کے لئے زرعی آفات کی روک تھام اور کمی کے اقدامات کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن لیو نے شانشی اور ہینان صوبوں کا دورہ کیا۔ شانشی کے شہر شانگلو میں انہوں نے منفرد مقامی خصوصیات اور فوائد کی حامل صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے ہدف پر مبنی اقدامات پر زور دیا تاکہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں اور کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہو۔

موسم سرما کی گندم اس وقت نشوونما کے نازک مرحلے میں ہے جس سے سال بھر کی پیداوار پر اثر پڑے گا۔ لیو نے شانشی کے شہر وینان اور ہینان کے شہر لویانگ کے کھیتوں کا دورہ کرتے ہوئے خشک سالی کے اثرات کم کرنے کے لئے تکنیکی رہنمائی مضبوط کرنے اور آبپاشی کے درست طریقے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے اچھی فصل کے حصول کے لئے موسمی پیشگوئی اور ابتدائی انتباہی خدمات کو بہتر بنانے، پودوں کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں جیسی ممکنہ آفات سے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

لیو نے صحت کی خدمات اور بچوں کی نگہداشت کے مراکز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اہم وبائی بیماریوں کی روک تھام اور نگرانی کو بہتر بنانے، بنیادی طبی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے روایتی چینی طب کے منفرد فوائد سے استفادہ کرنے اور بچوں کی نگہداشت کی مربوط خدمات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!