اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین مشترکہ سلامتی پر مبنی جوہری تخفیف اسلحہ کی حمایت کرتا ہے،چینی...

چین مشترکہ سلامتی پر مبنی جوہری تخفیف اسلحہ کی حمایت کرتا ہے،چینی مندوب

چینی وزارت خارجہ کے اسلحے پر کنٹرول کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل سون شیاؤ بو کے مطابق چین عالمی سلامتی نظم و نسق کو آگے بڑھانا چاہتا ہے اور قرارداد 1540 پر عملدرآمد کا خواہاں ہے-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چینی مندوب نے کہا ہے کہ چین جوہری تخفیف اسلحہ کے ایک ایسے راستے کی حمایت کرتا ہے جس میں کسی ایک کی ذاتی سلامتی اور اجتماعی سلامتی ناقابل تقسیم ہو اور عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھا جائے۔

چینی وزارت خارجہ کے اسلحے پر کنٹرول کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل سون شیاؤبو نے 2026 این پی ٹی جائزہ کانفرنس کے تیسرے اجلاس کے عمومی مباحثے میں کہا کہ چین سلامتی کے حقوق اور ذمہ داری کی ناقابل تقسیم حیثیت اور منصفانہ اور غیر جانبدار جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ چین سلامتی اور ترقی کے باہمی تعلق کو تسلیم کرتا ہے اور تمام رکن ریاستوں کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حق کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔ این پی ٹی سے مراد جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ ہے۔

سون نے کہا کہ این پی ٹی بین الاقوامی جوہری تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے نظام کا لازمی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اتھارٹی اس وقت غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ چین نئے دور میں امن اور ترقی کے لئے این پی ٹی کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کی حمایت کرتا ہے۔ چین این پی ٹی کی خود مختاری، موثر پن اور عالمی شمولیت کو برقرار رکھنے کا حامی ہے۔

سون نے نشاندہی کی کہ امریکہ طاقت کو ہی حق تصور کرتا ہے، بالادستی کی پالیسی پر عمل کرتا ہے، ٹیرف اور پابندیوں کو ہتھیار بناتا ہے، دباؤ کی انتہا پر جاتا ہے، غنڈہ گردی پروان چڑھاتا ہے اور اقوام متحدہ پر مبنی بین الاقوامی نظام اور عالمی قانون پر مبنی عالمی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!