اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبرکس ممالک شفافیت اور انصاف کے تحفظ میں مرکزی قوت کے طور...

برکس ممالک شفافیت اور انصاف کے تحفظ میں مرکزی قوت کے طور پر کام کریں، چینی وزیر خارجہ

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور برکس وزرائے خارجہ اجلاس کے پہلے مرحلے کے دیگر شرکاء کا  گروپ فوٹو-(شِنہوا)

ریوڈی جنیرو(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے برکس ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اصولوں پر قائم رہیں اور بالادستی کے مقابلے میں عالمی شفافیت اور انصاف کے تحفظ میں مرکزی قوت کے طور پر کام کریں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ مطالبہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کیا۔

برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرو ویرا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطح کے نمائندوں نے عالمی جنوب تعاون کو مضبوط بنانے اور کثیرجہتی کو برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔

وانگ یی نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کو برکس گروپ کے نیو ڈویلپمنٹ بینک کے صدر دفتر کا خصوصی دورہ کیا، جس سے بینک کے لئے چین کی مضبوط حمایت کا اشارہ ملا۔ چین بینک اور برکس کے رکن ممالک کے ساتھ جدیدیت کے راستے پر آگے بڑھنے کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالادستی کا سامنا کرتے ہوئے برکس ممالک کو اصولی طور پر ثابت قدم رہنا چاہیے اور شفافیت اور انصاف کے تحفظ میں مرکزی قوت کے طور پر کام کرنا چاہیے۔

اجلاس میں موجود وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی تناؤ اور بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی کے پیش نظر اولین ترجیح کثیرجہتی کو برقرار رکھنا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرنا اور بین الاقوامی نظام میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کا تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اضافی محصولات عالمی سپلائی چین میں خلل ڈالیں گے اور بین الاقوامی منظر نامے میں غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!