چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے میں ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر خلاباز(بائیں سے دائیں طرف) وانگ ہاؤزے، کائی شوزے اور سونگ لنگ ڈونگ واپسی پر خلائی جہاز شین زو-19 سے باہر آرہےہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)شین زو-19 کا عملہ خلائی سٹیشن کا 6 ماہ کا مشن مکمل کرنے کے بعد طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچا۔
چین کے انسان بردارخلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق شین زو-19 کا واپسی کا کیپسول، جس میں خلاباز کائی شوزے، سونگ لنگ ڈونگ اور وانگ ہاؤزے شامل تھے، چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے میں ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر اترا۔ عملے کے تمام افراد دوپہر 2 بج کر 2 منٹ پر کیپسول سے باہر آئے۔
سی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ 183 دن مدار میں رہنے کے بعد تینوں خلاباز بخیریت ہیں اور شین زو-19 کے عملے کا مشن کامیاب رہا ہے۔
ادارے نے بتایا کہ عملہ اب طبی قرنطینہ میں رہے گا اور ان کا جامع طبی معائنہ اور صحت کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ادارے نے یہ بھی بتایا کہ وہ قرنطینہ کی مدت کے اختتام کے بعد بیجنگ میں پریس سے ملاقات کریں گے۔
