اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننوجوان چینی جدیدیت کے فروغ میں فعال طریقے سے ذمہ داریاں نبھائیں،...

نوجوان چینی جدیدیت کے فروغ میں فعال طریقے سے ذمہ داریاں نبھائیں، چینی صدر

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چینی صدر شی جن پھنگ شنگھائی فاؤنڈیشن ماڈل انوویشن سینٹر کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا ایک مضمون جمعرات کو شائع کیا گیا ہےجس کا مقصد نئے دور میں نوجوانوں کو چینی جدیدیت کے فروغ میں بہادری سے ذمہ داریاں سنبھالنے کی ترغیب دینا ہے۔

چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی کا یہ مضمون سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سب سے بڑے جریدے چھیوشی جرنل میں رواں سال کے 9 ویں شمارے میں شائع ہوگا۔

اس مضمون میں کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ (سی وائی ایل سی) کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ وسیع پیمانے پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور قومی تجدید شباب کے حصول میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

مضمون نوجوان نسل کے نظریات اور یقین کو مضبوط کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ سی وائی ایل سی کو چینی جدیدیت کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے نوجوانوں کو منظم اور متحرک کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو سائنسی اور ٹیکنالوجی اختراع، دیہی احیاء، ماحول دوست ترقی، سماجی خدمات اور قومی دفاع جیسے شعبوں میں قائدانہ اور اہم قوتوں کے طور پر خدمات انجام دینی چاہئے۔

مضمون میں تمام سطح کی جماعتی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ نوجوانوں سے متعلق امور میں اپنی قیادت کو مضبوط کریں اور تخلیقی اعتبار سے اپنے مشن کو پورا کرنے میں سی وائی ایل سی کی مدد کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!