چین نے غیر ملکی سیاحوں کے خریداری کے تجربے کو مزید بہتر اور ٹیکس ریفنڈ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے نئے پالیسی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
وزارتِ تجارت اور 5 دیگر حکومتی محکموں کی جانب سے اعلان کردہ ان اقدامات میں ٹیکس ریفنڈ کے لئے کم از کم خریداری کی حد کو کم کرنا، نقد ریفنڈ کی حد بڑھانا، شریک اسٹورز کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور دستیاب مصنوعات کی رینج کو بڑھانا شامل ہے۔
نئی پالیسی کے تحت روانگی کے ٹیکس ریفنڈ کے لئے کم از کم خریداری کی حد 500 یوآن (68.6 امریکی ڈالر) سے کم کر کے 200 یوآن (27.4 امریکی ڈالر) مقرر کر دی گئی ہے۔
چین ’’خریداری پر ٹیکس ریفنڈ‘‘ کے خدمات ماڈل کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ اس ماڈل کے تحت مستفید ہونے والے سیاحوں کو ملک چھوڑنے تک انتظار کرنے کے بجائے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر فوری طور پر ٹیکس ریفنڈ مل جائے گا۔ نقد ریفنڈ کی حد کو 10000 یوآن سے بڑھا کر 20000 یوآن کر دیا گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ایلیسا، روسی سیاح
’’ اگر میں روانگی سے پہلے خریداری کروں گی تو میں یقیناً ایئرپورٹ پر اس (ٹیکس ریفنڈ پالیسی) سے فائدہ اٹھا سکوں گی۔
(صحافی کا سوال: چین میں خریداری کے تجربے کے حوالے سے آپ کے کیا خیالات ہیں؟)
یہاں بہت ساری دکانیں، بہت سارے مالز، بہت سے مقامی برانڈز، یورپی برانڈز اور امریکی برانڈز ہیں۔ شنگھائی واقعی خریداری کے لئے ایک بہترین شہر لگتا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): رینیٹا، برازیلین سیاح
(صحافی کا سوال: تو آپ کے خیال میں چین میں خریداری کے فوائد کیا ہیں؟)
’’ یہاں انتخاب کے لئےبہت زیادہ مواقع ہیں۔ مجھے چین میں حاصل ہونے والے آپشنز بہت پسند ہیں۔ یہاں چیزیں بھی بہت اچھی ہیں اور قیمتیں بھی بہت مناسب ہیں۔‘‘
چین نے سال 2015 میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے روانگی کے حوالے سےٹیکس ریفنڈ پالیسی کا آغاز کیا تھا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس ٹیکس ریفنڈ پالیسی کے دائرہ کار میں آنے والی اشیاء کی فروخت میں 120 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس کی مجموعی رقم جو ریفنڈ کی گئی تھی اس میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس غیر ملکی سیاحوں نے کل 94.2 ارب امریکی ڈالر خرچ کئے۔ یہ اس سے پچھلےبرس کے مقابلے میں 77.8 فیصد کا اضافہ تھا۔
شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link