اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے نان جنگ نے جائیداد مارکیٹ کے فروغ کے لیے گھروں...

چین کے نان جنگ نے جائیداد مارکیٹ کے فروغ کے لیے گھروں کی دوبارہ فروخت پر پابندیاں اٹھا لیں

چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے صدر مقام نان جنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جائیداد کے شعبے کی مستحکم اور مثبت ترقی کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کے دوران گھر کی دوبارہ فروخت پر عائد پابندیاں مکمل طور پر ختم کر رہا ہے۔(شِنہوا)

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے  جیانگ سو کے صدر مقام نان جنگ نے اعلان کیا ہے کہ جائیداد کے شعبے کی مستحکم اور مثبت ترقی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کے دوران وہ گھروں کی دوبارہ فروخت پر عائد پابندیاں مکمل طور پر اٹھا رہا ہے ۔

نان جنگ میونسپل بیورو آف ہاؤسنگ سیکیورٹی اینڈ رئیل اسٹیٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیانگ ہائی چھن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سوموار سے نافذ ہونے والے اس فیصلے کے مطابق تجارتی مکانات کو دوبارہ فروخت کے لیے اس وقت درج کیا جا سکتا ہے جب مالک جائیداد کی ملکیت کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لے، اس اقدام کا مقصد رہائشیوں کی مختلف رہائشی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنا اور گھروں کی اپ گریڈیشن کو آسان بنانا ہے۔

شہر نے مئی 2017 میں مکانات کی دوبارہ فروخت پر پابندیاں عائد کی تھیں جس میں مالکان کو اپنے جائیداد کی ملکیت کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے 3 سال کے دوران اپنے گھروں کی دوبارہ فروخت سے منع کیا گیا تھا تاکہ قیاس آرائی کی روک تھام کرتے ہوئے مقامی مارکیٹ کو مستحکم کیا جا سکے۔

جیانگ نے کہا  کہ اپنی رہائش کو بہتر کرنے کی خواہش رکھنے والےگھروں کے خریداروں کی حمایت کے لیے شہر کے حکام ہاؤسنگ ٹریڈ-ان اسکیم کو بھی بہتر کرتے ہوئے وسعت دیں گے ۔

یہ اسکیم حکومت اور ڈویلپر کی سبسڈیز، مالیاتی اداروں کی حمایت اور رئیل اسٹیٹ بروکرز کی مدد سے معاونت حاصل کرے گی۔ پہلے مرحلے کے طور پر حکام 10کروڑیوآن (تقریباً 1کروڑ39 لاکھ امریکی ڈالر) کی سبسڈیز مختص کریں گےجس میں اضافی ڈویلپر کی قیادت میں پروموشنز شامل ہوں گی تاکہ گھروں کی بہتر خریداریوں کو فروغ دیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!