اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا مارکیٹ کے فروغ کے لئے مزید غیر ملکی اداروں کو...

چین کا مارکیٹ کے فروغ کے لئے مزید غیر ملکی اداروں کو خوش آمدید کہنے کا اعلان

چین کے شمالی صوبے شنشی کے شہر تائی یوآن میں صاف توانائی کی منتقلی سے متعلق یورپ ۔ چین ورکشاپ میں مہمان پینل مباحثے میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین مزید غیر ملکی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ کے فروغ ، اس کے ترقیاتی مواقع میں حصہ لینے اور ایک بہتر مستقبل بنانے کے لئے باہمی تعاون سے کام کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان گو جیاکن نے یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی ۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ چین نے گزشتہ ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ’’ پرکشش جارحانہ مہم‘‘ شروع کی ہے جس کا ثبوت چینی رہنما کی غیر ملکی کاروباری نمائندوں سے ملاقات اور بیجنگ میں چائنہ ترقیاتی فورم 2025 اور جنوبی صوبے ہائی نان میں بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2025 میں عالمی سی ای اوز کی موجودگی ہے۔

گو نے کہا کہ غیر ملکی کاروباری اداروں اور چین نے ماضی میں ایک دوسرے کی کامیابی میں کردار ادا کیا ہے اور مستقبل کو مل کر فتح کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کو گہرا کرنے اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن، وسیع مارکیٹ، مستحکم پالیسی توقعات اور ترقی کے مضبوط ماحول کے ساتھ چین مواقع کی سر زمین ہے جس میں بین الاقوامی ادارے سرمایہ کاری اور ترقی کرسکتے ہیں۔

گو نے کہا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی صارف مارکیٹ کی حیثیت سے چین نے مسلسل اپنے مواقع جاری رکھے، نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کیا اور اپنے کاروباری ماحول کی بہتری سے متعلق کام کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!