اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں رہائشی عمارتوں کے لیے نئے قومی معیارات جاری

چین میں رہائشی عمارتوں کے لیے نئے قومی معیارات جاری

چین کی وزارت ہاؤسنگ و شہری۔ دیہی ترقی نے 2025 میں جائیداد مارکیٹ کو مستحکم کرنے اور اس کی سست روی کو پلٹانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ہاؤسنگ و شہری۔دیہی ترقی نے رہائشی منصوبوں کے لیے نئے قومی معیارات جاری کیے ہیں جن کا مقصد لوگوں کے بہتر معیار زندگی کی طلب کو پورا کرنا ہے۔

یہ نئے معیارات مجموعی طور پر رہائشی منصوبوں پر توجہ مرکوز کررہے ہیں اور حفاظت، آرام، ماحول دوست طریقوں اور انٹیلی جنٹ ڈیزائن پر زور دے رہے ہیں جبکہ تعمیر، استعمال اور دیکھ بھال کے لیے پیمانے، خاکے، فعالیت، کارکردگی اور اہم تکنیکی اقدامات کے لحاظ سے ضروریات کی وضاحت کررہے ہیں۔

یہ نئے معیارات یکم مئی سے نافذ ہوں گے،یہ 7 پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں جن میں عمومی اصول، بنیادی ضوابط، رہائش کا ماحول، عمارت کی جگہ، ساخت، اندرونی ماحول اور عمارت کے آلات شامل ہیں۔

اہم شقوں میں نئی رہائشی عمارتوں کے لیے کم از کم چھت کی اونچائی 3 میٹر، 4 یا اس سے زیادہ منزلوں والی عمارتوں کے لیے لازمی لفٹس اور دیواروں اور فرشوں کے لیے بہتر آواز کی انسولیشن کے معیارات شامل ہیں۔

چین کے 2012 سے نافذ گھر کے ڈیزائن کے موجودہ معیارات میں چھت کی اونچائی کی ضرورت 2.8 میٹرز ہے۔

وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ تیز اقتصادی اور سماجی ترقی اور اس کے ساتھ ہی زندگی کے معیار اور تعمیراتی ٹیکنالوجی میں بہتری نے رہائش کے معیار کے لیے توقعات کو بڑھا دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!