چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے دفتر تائیوان امور کی ترجمان ژو فینگ لیان ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی طرف اشارہ کرہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کےایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی تائیوان جزیرے کے اردگرد فوجی مشقیں لائی چھنگ-تے حکام کی "تائیوان آزادی” کی کھلی اشتعال انگیزیوں کے خلاف ایک سخت سزا دینے کےعزم کا اظہارہے۔
ریاستی کونسل کے دفتر تائیوان امور کی ترجمان ژو فینگ لیان نے کہا کہ یہ مشقیں آبنائے تائیوان میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والی علیحدگی پسند قوتوں کے لیے ایک سخت انتباہ ہیں اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایک ضروری اقدام ہیں۔
ژو نے کہا "تائیوان کی آزادی” کا مطلب جنگ ہے، اور ”تائیوان کی آزادی” کا پیچھا کرنا تائیوان کے لوگوں کو خطرناک صورتحال میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔”
ژو نے مین لینڈ کے مضبوط عزم اور تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے اور قومی اتحاد حاصل کرنے کی ناقابل تسخیر صلاحیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مین لینڈ "تائیوان کی آزادی” کی سرگرمیوں کو نہ تو برداشت کرے گی اور نہ ہی اس کے لئے کوئی گنجائش چھوڑے گی۔
قبل ازیں پی ایل اے نے اعلان کیا کہ اس کا ایسٹرن تھیٹر کمانڈ تائیوان جزیرے کے ارد گرد مشترکہ مشقیں شروع کر چکا ہے جس میں بری فوج، بحریہ، فضائیہ اور راکٹ فورسز کو مختلف سمتوں سے جزیرے کے قریب لانے کے لیے منظم کیا جا رہا ہے۔
