اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی ٹیکسز سے عالمی نمو متاثر ہونے کا خطرہ ہے، سربراہ آئی...

امریکی ٹیکسز سے عالمی نمو متاثر ہونے کا خطرہ ہے، سربراہ آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

واشنگٹن (شِنہوا) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیکسز سے متعلق غیر یقینی صورتحال سے عالمی معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

رائٹرز نے جارجیوا کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال جتنی طویل رہے گی، منظرنامہ کو اتنا ہی خطرہ ہوگا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق کے مطابق غیر یقینی صورتحال جتنی طویل ہوگی اس کے ترقی پر اتنے ہی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

جارجیوا کے مطابق آئی ایم ایف کے حالیہ اعداد و شمار سے ایسے اشارے ملے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ صارفین اور سرمایہ کاروں کا اعتماد کمزور ہورہا ہے اور یہ ترقی کے امکانات پر بھی اثرانداز ہورہا ہے ۔ یہ وجہ آئی ایم ایف کی عالمی نمو کی پیشگوئی میں کمی سے متعلق "معمولی تبدیلی ” کے لئے کافی ہوسکتی ہے۔

ٹرمپ نے مختلف نوعیت کے ٹیکسز کا اعلان کررکھا ہے، ان میں سے کچھ پہلے سے لاگو ہوچکے ہیں جبکہ مزید کا اعلان بدھ کو متوقع ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!