اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی کا عالمی زیورات فیشن مرکز قائم کر نے کا منصوبہ

شنگھائی کا عالمی زیورات فیشن مرکز قائم کر نے کا منصوبہ

چین کے مشرقی بلدیہ شنگھائی میں قائم ہونے والے پہلے ایشیا جیولری اسٹورکی فائل فوٹو۔ (شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی ضلع ہوانگ پو میں ایک عالمی زیورات فیشن مرکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد سونے اور زیورات کی تجارت، ڈیزائن، کھپت، اختراع اور پیشہ ورانہ خدمات کے لئے ایک متحرک مرکز فراہم کرنا ہے۔

شنگھائی بلدیہ حکومت نے اس ضمن میں ایک متعلقہ پالیسی بھی جاری کردی ہے۔

شنگھائی میں سونے، ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کے لئے قومی سطح کی 3 تجارتی منڈیاں موجود ہیں۔ 2024 کے دوران شہر کے بڑے پرچون فروشوں کو سونے اور زیورات کی فروخت سے 36.6 ارب یوآن (تقریباً 5.09 ارب امریکی ڈالر) کی ریکارڈ آمدنی ہوئی جو قومی مجموعہ کا 11.1 فیصد ہے۔

شنگھائی کی زیورات صنعت کے لئے ضلع ہوانگ پو ایک روایتی مرکز ہے۔

اس اقدام کا مقصد ہوانگ پو میں مکمل ترقی یافتہ سونے و زیورات کی صنعتی چین سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صنعت کا ایک نیا نمونہ تیار کرنا ، کھپت کا فروغ اور مقامی سونے اور زیورات کی صنعت میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!