اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے صوبہ یون نان نے میانمار کے زلزلہ زدگان کے لئے...

چین کے صوبہ یون نان نے میانمار کے زلزلہ زدگان کے لئے مزید امدادی سامان بھیج دیا

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ میں عملہ طبی سامان ایک گاڑی پر لاد رہا ہے۔ (شِنہوا)

کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان نے گزشتہ جمعہ کو آنے والے شدید زلزلے سے متاثرہ میانمار کو 10 لاکھ یوآن (تقریباً 1 لاکھ 39 ہزار 310 امریکی ڈالرز) مالیت کا مزید امدادی سامان بھیجا ہے۔

چہرے کے ماسک، حفاظتی لباس اور ادویات سمیت دیگر سامان صوبائی دارالحکومت کونمنگ سے نے پی تو پہنچا ہے۔

میانمار کی سرحد سے متصل چین کے صوبہ نے 80 خیموں اور 290 کمبلوں پر مشتمل پہلی کھیپ ہفتے کے روز فضائی راستے سے زلزلے سے متاثرہ ملک بھیجی تھی۔

ایک خصوصی طیارہ تقریباً 7.3 ٹن امدادی سامان لے کر اتوار کو بھی کونمنگ سے میانمار روانہ ہوا تھا جس میں کپڑے، ادویات، تیار نوڈلز، خیمے اور دیگر روزمرہ کی ضروریات شامل تھیں ۔

اس سے قبل ہفتے کے روز صوبہ یون نان سے 37 رکنی امدادی ٹیم میانمار پہنچی تھی جس کے بعد مزید امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں۔ اب تک انہوں نے ایک حاملہ خاتون سمیت کئی زندہ بچ جانے والوں کو ملبے سے نکالا ہے۔

میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل کے مطابق میانمار میں زلزلے سے اب تک 1 ہزار 700 افراد ہلاک اور 3 ہزار 400 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 300 لاپتہ ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!