چینی صدر شی جن پھنگ نے ماحولیاتی تحفظ کے معائنےکے ضوابط کا جائزہ لینے کے لیے ایک قائدانہ اجلاس کی صدارت کی۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک قائدانہ اجلاس کی صدارت کی جس میں حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ کے معائنے کے لیے ضوابط کا جائزہ لیا گیا۔
سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکے اجلاس میں 20ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شروع کئے گئے چوتھے دور کے انضباطی معائنے کے حوالے سے بھی ایک رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ماحولیاتی اور حیاتیاتی تحفظ کے کام کے معائنے نے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں جس نے تمام سطح پر حکام کو اپنے سیاسی فرائض کی تکمیل کے لیے متحرک کیاہے، ماحولیاتی اور حیاتیاتی نقصانات کے کئی بڑے معاملات کو نمٹایا ہے اور ان نمایاں ماحولیاتی مسائل کو حل کیا ہے جن کی عوام نے شکایت کی تھی۔
اجلاس نے ماحولیاتی تحفظ کے معائنے کے حوالے سے پارٹی قیادت کو برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا، ایک طاقتور آلے کے طور پر معائنےکے کردار سے فائدہ اٹھانے کو جاری رکھنے اور مقامی حکومتوں اور محکموں کو ان کی سیاسی ذمہ داریوں کے لیے مزید جوابدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایک خوبصورت چین کی تعمیر کو آگے بڑھایا جا سکے۔
اجلاس میں مشکل مسائل حل کرنے کے لیے قائدانہ کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا، یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسائل کو مستقل طور پر سامنے لانا اور سنجیدگی سے حل کرنا چاہیے اور حیاتیاتی تہذیب کے بارے میں پارٹی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں پر مئوثر عمل درآمد کو بڑھانا چاہیے۔
