اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیونان کے جزیرے پاروس میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

یونان کے جزیرے پاروس میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

یونان کے جزیرے پاروس میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔

عالمی میڈیا کے مطابق یونان کے جزیرے پاروس میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ طوفانی بارشوں نے متعدد علاقوں کو ڈبو دیا ہے۔ درجنوں گاڑیاں ریلے میں بہہ گئیں۔

حکام نے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے۔ ایمرجنسی سروسز کے علاوہ تمام گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کردی۔ 13 افراد سیلاب میں پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

بارشوں کی وجہ سے دریا بھی بپھر گئے جو اپنے ساتھ گھروں، سڑکوں اور پلوں کو بہا لے گئے، جب کہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے پاروس سمیت یونان کے دیگر قریبی جزائر میں طوفانی بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!