اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانصدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

صدر مملکت آصف علی زرداری کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، کراچی میں کلفٹن کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ صدرزرداری اسپتال کےچھٹےفلورپر ایگزیکٹو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق صدر پاکستان کو رات4 بجے اچانک صحت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا، صدرآصف زرداری کوسخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال کے باہر سیکیورٹی، ایس آئی یو اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں، پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی نجی اسپتال میں موجود ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!