اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینٹیکنالوجی میں تعاون کا چینی ماڈل اشتراکیت پر مبنی اختراع کو فروغ...

ٹیکنالوجی میں تعاون کا چینی ماڈل اشتراکیت پر مبنی اختراع کو فروغ دیتا ہے، عالمی ماہرین

بیجنگ میں جاری 2025 ژونگ گوآن کن فورم کے شرکاء نے ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی شاندار پیش رفت کو سراہا ہے۔

شرکاء نے ٹیکنالوجی کے تعاون میں چینی ماڈل کو جدت، شراکت داری اور پائیدار ترقی کا ایک اہم محرک قرار دیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):پاؤلو لوپیس، چائنہ کنٹری ہیڈ، انسٹی ٹیوشن آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(آئی ای ٹی)

’’چین الیکٹرک وہیکل کی پیداوار کی طرح روبوٹکس میں بھی دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھی چین بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ چین ان تمام شعبوں میں شاندار کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

میں واقعی ان تمام ٹیکنالوجیز کو تیار ہوتے اور باقی دنیا کے ساتھ شیئر ہوتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

دنیا کے باقی حصوں میں ہونے والی عظیم اختراع کو بھی چین میں لانا اور پورے معاشرے کو اس کا فائدہ پہنچانا بہت احسن اقدام ہوگا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):سیمون ریڈفرن، پروفیسر، نان یانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، سنگاپور

’’چین نے گزشتہ دہائی سے اپنی تیز رفتار ترقی کے حوالے سے اہم مقام حاصل کیا ہے۔

یہاں کی نمائشیں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی کے ساتھ تحقیق کے نئے راستے دکھاتی ہیں۔

معاشرےمیں روزگار کی فراہمی اور معاشی خدمات کے حوالے سے ہمیں صحت، ماحولیات، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں مسائل درپیش ہیں۔

ان تمام عالمی مسائل کوٹیکنالوجی ہی حل کرسکتی ہے اور انہیں ہر صورت حل کیا جانا چاہیے۔

ایسی تقریبات ہمیں آنے والے وقتوں میں ہونے والی پیش رفتوں کوسمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):ہنری ریکارڈو مورا، مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی،کیوبن سفارت خانہ، چین

’’میرے خیال میں ہمارے مسائل کےحل کے لئے عالمی سطح پر سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون بہت ضروری ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ  چین کے تعاون کا ماڈل بہت اچھا ہے۔ چین ملکوں کے ساتھ تعاون میں بغیر کسی سیاسی دباؤ کےہمیشہ  یکساں ترقی اور باہمی فائدے  کو مدنظر رکھتا ہے۔

میرے خیال میں اس حوالے سے چین کا کردار آنے والے وقتوں میں نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔‘‘

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!