وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستانی عوام کیلئے سوگوار دن ہے۔
ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر پاکستانی ایرانیوں کی طرح غم سے دوچار ہے، ہم سب آپ کیساتھ ہیں، شہری قانون ہاتھ میں نہ لیں، احتجاج پرامن انداز میں ریکارڈ کروائیں۔




