افغانستان میں طالبان حکومت کی پاکستان میں در اندازی، حملوں اور دہشتگردوں کی پشت پناہی کیخلاف افواج پاکستان کی جانب سے آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاک فوج نے افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، پاک فوج نے افغان طالبان کے کمپانڈز کلیئر کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دئیے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، 28فروری کو پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا ء اللہ تارڑ کے مطابق ہفتے کی صبح تک کی کارروائیوں میں 352طالبان ہلاک جبکہ 535زخمی ہوئے ہیں، انکی 130چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 26 پر پاکستانی افواج نے قبضہ کرلیا ہے۔




